ہمارے بارے میں

باخبر۔ اردو نیوز ایپ۔ اپنی نوعیت اور دلچسپ فیچرز کے اعتبار سے اردو زبان میں دنیا کا پہلا نیوز ایپ ہے۔ یہ نیوز ایپ ،مختلف قابل اعتبار اور با وثوق قومی اور بین الاقوامی ذرائع کی تازہ ترین، بہترین اور اہم ترین خبروں کا انتخاب کر کے انھیں محض ۷۲ الفاظ میں اختصار کے ساتھ آپ کے سامنے پیش کرتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ ۷۲ الفاظ پر مشتمل ہر خبر میں خبر سے متعلق وہ تمام بنیادی معلومات فراہم کی جاتی ہیں جن سے باخبر رہنا آپ کے لیے ضروری ہے۔ عالمی سیاست کی کوئی اتھل پتھل ہو یا ملکی سیاست میں مچنے والی کوئی ہلچل، سنیما ، اینٹرٹینمنٹ اور آرٹ کی دنیا کی رنگا رنگی ہو یا کھیلوں کی دنیا کے نشیب وفراز، ادبی دنیا کے مباحث ہوں یا عوام و خواص کی زندگی کا وائرل ہوتا کوئی پہلو، چند لمحوں میں تیزی کے ساتھ، سبھی تازہ ترین خبروں سے خود کو رکھیے با خبر۔ باخبر نیوز ایپ کے ساتھ