چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 320 رنز بنائے۔ ٹام لیتھم (118 ناٹ آؤٹ) اور وِل ینگ (107) کی شاندار سنچریوں نے نیوزی لینڈ کو اس اسکور تک پہنچایا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹ حاصل کیے۔ پاکستان کے اوپنر فخر زمان انجری کے باعث آج نمبر چار پر بیٹنگ کریں گے۔