پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا کے اسکولوں کے دوروں پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن نے سسودیا کی اسکولوں کی حالیہ جانچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیگر ریاستوں کے افراد کو پنجاب کے تعلیمی نظام میں مداخلت کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ اساتذہ نے ان دوروں کو ’غیر ضروری مداخلت‘ اور ’غیر آئینی‘ قرار دیا ہے۔