پنجاب کے پٹیالہ میں17 سالہ نوجوان نوجوت سنگھ کو اس کے دوست امنجوت نے آئی فون 11 کے لیے قتل کر دیا۔ نوجوت کی لاش 25 مارچ کو ریلوے ٹریک پر دو حصوں میں پائی گئی۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد امنجوت کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور لڑکے نے انکشاف کیا کہ اسے قتل میں مدد دینے کے لیے 1000 روپے دیے گئے تھے۔ نوجوت کا موبائل امنجوت سے برآمد ہوا۔