لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر بحث کے دوران امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ مختلف سرکاری، مذہبی اور نجی جائیدادوں کو غیر قانونی طور پر وقف املاک قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کو 602 مربع کلومیٹر زمین پر قبضہ روکنا پڑا، جبکہ دہلی، تمل ناڈو اور پریاگ راج میں بھی سرکاری اور مذہبی زمینوں کو وقف قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ امت شاہ نے اس معاملے کو ’سیاسی مفاد پرستی‘ قرار دیا۔