پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اس وقت آئیسولیشن میں ہیں۔ 69 سالہ زرداری کو سانس کی تکلیف اور بخار کی شکایات کے بعد منگل کو نواب شاہ سے کراچی لے جایا گیا اور نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا کو بتایا کہ آصف زرداری کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔