مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں بدھ کی صبح پولس کے ساتھ تصادم میں 14 لاکھ روپے کی انعام یافتہ دو خواتین ماؤ وادی ہلاک ہو گئیں۔ تصادم بیچھیہ تھانہ حدود میں ہوا جہاں سے اسلحہ، وائرلیس سیٹ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو نے سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور بھارت کو 2026 تک نکسلی تشدد سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔