مشرقی مہاراشٹر کے بلدھانا ضلع میں ایک بس کے اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) سے ٹکرانے کے بعد پانچ افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق پولس نے بتایا کہ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی ایک بس صبح 4 بجے سے 5 بجے کے درمیان کھامگاؤں-شیگاؤں ہائی وے پر بولیرو سے ٹکرا گئی۔ ایس یو وی میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد سوار تھے۔