لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل 232-288 ووٹوں سے منظور ہوگیا۔ اس متنازعہ بل میں کئی نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں مرکزی وقف کونسل اور ریاستی وقف بورڈز میں کم از کم دو غیر مسلم اراکین کی لازمی شمولیت شامل ہے۔ اپوزیشن نے بل کو غیر آئینی قرار دیا جبکہ حکومت نے اکثریت کے بل بوتے پر اسے منظور کرایا۔ بل کو آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔