وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کی شام وقف ترمیمی بل 2024 پر بحث کے دوران کہا ’’1913 سے 2013 تک، وقف بورڈ کے پاس کل 18 لاکھ ایکڑ اراضی تھی۔ 2013 سے 2025 کے درمیان، کانگریس کی قیادت والی یو پی اے نے 2013 میں وقف ایکٹ میں ترمیم کرنے کے بعد، اس میں 21 لاکھ ایکڑ کا اضافہ کیا گیا۔‘‘ رپورٹ کے مطابق وقف بورڈز ملک میں زمین رکھنے والے تین بڑے اداروں میں شامل ہیں۔