امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور چین پر اہم باہمی محصولات کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ’جو ہم سے وصول کرتے ہیں اس کا نصف‘ وصول کر کے ان پر مہربانی کر رہے ہیں۔ ان کو ’رعایتی باہمی محصولات‘ قرار دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ بھارت پر 26 فیصد اور چین پر 34 فیصد درآمدی ڈیوٹی لگائے گا۔ ٹرمپ نے برطانیہ پر 10 اور جاپان پر 24 فیصد ٹیرف عائد کیا۔