آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے ایم پی اسدالدین اویسی نے لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مہاتما گاندھی کی مثال دی اور بل کو پھاڑ دیا۔ اویسی نے کہا ’’آپ دیکھیں گے کہ انہوں نے (مہاتما گاندھی) سفید فام جنوبی افریقہ کے قوانین کے بارے میں کہا، ’میرا ضمیر اسے قبول نہیں کرتا‘ اور اسے پھاڑ دیا۔ گاندھی کی طرح، میں بھی اس قانون کو پھاڑ رہا ہوں۔‘‘