لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کے روز وقف (ترمیمی) بل کو مسلمانوں کو حاشیے پر ڈالنے اور ان کے ذاتی قوانین و جائیداد کے حقوق چھیننے کا ہتھیار قرار دیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں راہل گاندھی نے کہا ’’آر ایس ایس، بی جے پی اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے آئین پر یہ حملہ آج مسلمانوں کے خلاف ہے، لیکن یہ دوسرے طبقات کو نشانہ بنانے کی بھی بنیاد رکھتا ہے۔‘‘