سپریم کورٹ نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن کے تحت 25,000 سے زائد اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی تقرریاں منسوخ کر دیں۔ عدالت نے تقرری کے عمل کو ’بدعنوانی اور دھوکہ دہی‘ قرار دیا۔ صوبائی حکومت کو تین ماہ میں نیا انتخابی عمل مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جو امیدوار کامیاب نہیں ہوں گے انہیں تنخواہ واپس کرنی ہوگی۔ معذور افراد کو رعایت دی گئی ہے۔