کرناٹک: شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

کرناٹک: شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

کرناٹک کے کلبرگی ضلع میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ جیوارگی روڈ پر ایک نجی اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ شخص کی شناخت سنتوش کے نام سے ہوئی ہے تاہم مقتولین کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ گھر کے مناظر میں خاتون اور بچوں کی لاشیں فرش اور بستر پر پڑی دیکھی گئیں جبکہ سنتوش کو پنکھے سے لٹکا پایا گیا۔ پولس تحقیقات کر رہی ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی