آئی پی ایل 2025 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کے کے آر نے اسپنر معین علی کو اسپنسر جانسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ایس آر ایچ نے کمیندو مینڈس اور سمرجیت سنگھ کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی۔ دفاعی چیمپئن کے کے آر تین میں دو ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔ SRH آٹھویں نمبر پر ہے۔