تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ جرمن فلسفی اور سوشلسٹ رہنما کارل مارکس کا مجسمہ چنئی میں نصب کیا جائے گا۔ یہ اعلان صوبہ کے مدورائی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کی جاری 24ویں نیشنل کانگریس کے پس منظر میں ہوا ہے جس میں ایم کے اسٹالن شرکت کرنے والے ہیں۔ کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس اعلان کا بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا گیا۔