لوک سبھا میں کوسٹل شپنگ بل 2024 منظور، سمندری تجارت کو فروغ دینے کی راہ ہموار

لوک سبھا میں کوسٹل شپنگ بل 2024 منظور، سمندری تجارت کو فروغ دینے کی راہ ہموار

بھارت میں ساحلی تجارت کو فروغ دینے کے لیے لوک سبھا نے کوسٹل شپنگ بل 2024 منظور کر لیا۔ یہ بل ساحلی نقل و حمل کے لیے ایک مخصوص قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس سے سڑکوں اور ریلوے پر بوجھ کم ہونے کے ساتھ ساتھ لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی۔ وزیر بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہیں سربانند سونوال نے کہا کہ یہ بل وزیر اعظم مودی کے قومی لاجسٹک پالیسی کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں اے این آئی