کناڈا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکسوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ سے درآمد کی جانے والی کچھ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ وزیر اعظم مارک کارنی نے ’’امریکہ سے درآمد کی جانے والی تمام گاڑیوں پر 25 فیصد محصولات کا اعلان کیا جو CUSMA کے مطابق نہیں ہیں۔‘‘ کارنی نے اس بارے میں تفصیل پیش نہیں کی کہ کناڈا کی جوابی کارروائی سے کتنی گاڑیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔