آئی پی ایل 2025 کے اہم مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں سخت گرمی کے دوران کھیلا جا رہا ہے۔ شبمن گل کی قیادت میں گجرات کی ٹیم اس وقت مسلسل چار فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرِفہرست ہے۔ لکھنؤ کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔