سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اتوار کو اتر پردیش کی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ پارٹی کے ایک بیان میں یادو نے کہا ’’بی جے پی حکومت نے صوبہ کو افراتفری کے دور میں دھکیل دیا ہے۔ امن و امان تباہ ہو گیا ہے۔ مجرم آزاد گھوم رہے ہیں، سڑکوں پر ہتھیار دکھا رہے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ حکومت اور پولس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔‘‘