آسام کے شہر گوہاٹی میں ایک 10 سالہ بچے کو قتل کر کے اس کی لاش سوٹ کیس میں بند کر کے جھاڑیوں میں پھینک دی گئی۔ پولس کے مطابق یہ ہولناک واقعہ بچے کی ماں کے عاشق کے ہاتھوں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق گوہاٹی پولس کے ڈپٹی کمشن نے کہا ’’تفتیش کے دوران ماں کے عاشق نے اعتراف کیا اور پولس کو سوٹ کیس کے مقام تک پہنچایا۔‘‘