کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بیان: ایم پی وزیر وجے شاہ پر ایف آئی آر درج

کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بیان: ایم پی وزیر وجے شاہ پر ایف آئی آر درج

مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کے خلاف کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازعہ بیان پر اندور ضلع میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پولس کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر منپور تھانے میں دفعات 152، 196(1)(B) اور 197(1)(C) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ شاہ نے پیر کو ایک عوامی جلسے میں قریشی کا نام لیے بغیر بیان دیا تھا۔ اس بیان پر تنازعہ بڑھنے کے بعد شاہ نے معافی مانگی۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی