اسرائیلی فوج نے غزہ میں نئے فوجی آپریشن ’گیڈیونز چیریٹس‘ کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کر دیا۔ فوج کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ غزہ کے ریسکیو حکام نے 100 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد حماس کی شکست اور مغویوں کی رہائی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیا ہے۔