ٹریولر یوٹیوبر جیوتی ملہوترا عرف جیوتی رانی کو بھارتی فوجی معلومات پاکستان کو دینے کے الزام میں ہریانہ کے حصار سے گرفتار کیا گیا۔ وہ ان چھ لوگوں میں شامل ہے جنہیں ان الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزمہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار احسان الرحیم سے ملاقات کے بعد دو بار پاکستان کا سفر کیا اور حساس معلومات واٹس ایپ، ٹیلیگرام اور اسنیپ چیٹ کے ذریعے شیئر کیں۔