آندھرا پردیش کے کاکیناڈا ضلع میں تونی کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار کھڑی لاری سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد راجمنڈری میں اپولو فارمیسی کے ملازم تھے۔ گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔