ہریانہ کے نوح میں نوجوان کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا

ہریانہ کے نوح میں نوجوان کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا

ہریانہ کے نوح ضلع میں ایک 26 سالہ شخص کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوح پولس نے بتایا کہ ملزم ارمان کو ہفتہ کو دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک ملازم کے ذریعے بھارتی فوج اور دیگر عسکری سرگرمیوں سے متعلق معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی عدالت نے ارمان کو چھ روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں دی ہندو