غزہ میں شدید بمباری کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات ہفتے کو قطر میں دوبارہ شروع ہو گئے۔ فلسطینی حکام کے مطابق پچھلے 72 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 146 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی اور درجنوں ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی فوج نے کہا کہ وہ غزہ کے کچھ حصوں میں ’آپریشنل کنٹرول‘ حاصل کرنے کے مقصد سے وسیع حملے کر رہی ہے۔