حیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے قریب ایک عمارت میں صبح شدید آگ لگنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائر بریگیڈ کو صبح ساڑھے 6 بجے اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ سبب بن سکتا ہے۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔