فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے زبردست آگ، تین خواتین سمیت 8 افراد ہلاک

فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے زبردست آگ، تین خواتین سمیت 8 افراد ہلاک

مہاراشٹر کے سولاپور ضلع میں ایک فیکٹری میں زبردست آگ لگنے سے 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق سولاپور MIDC میں اکل کوٹ روڈ پر واقع سینٹرل ٹیکسٹائل ملز میں صبح سرکٹ میں شارٹ لگنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پانے میں پانچ سے چھ گھنٹے لگے۔ مرنے والوں میں فیکٹری کا مالک بھی شامل ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی