پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں شخص گرفتار، آئی ایس آئی سے رابطے میں تھا

پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں شخص گرفتار، آئی ایس آئی سے رابطے میں تھا

اتر پردیش اے ٹی ایس نے رام پور کے رہائشی شہزاد کو پاکستان کی انٹرسروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں مرادآباد سے گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق شہزاد پاکستان کے کئی دورے کر چکا ہے اور سرحد پار اسمگلنگ کی آڑ میں حساس معلومات فراہم کرتا رہا۔ اس پر آئی ایس آئی ایجنٹس سے رابطے، بھارتی سم کارڈز اور فنڈز فراہم کرنے اور دیگر افراد کو پاکستان بھجوانے کے الزامات بھی ہیں۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے