حیدرآباد میں اتوار کو ایک بڑی دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولس نے دو مشتبہ افراد، سراج الرحمان اور سید سمیر کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر سعودی عرب میں موجود داعش کے نیٹ ورک سے منسلک تھے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ پولس کی مشترکہ کارروائی میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے امونیا، سلفر اور ایلومینیم پاؤڈر ملا۔ دونوں افراد پولس کی حراست میں ہیں۔