آئی پی ایل 2025 کے پلے آف میں گجرات ٹائٹنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز نے جگہ بنالی ہے۔ اتوار کی رات دہلی کیپیٹلز کے خلاف گجرات کی جیت کے بعد تین ٹیمیں یقینی طور پر پلے آف میں پہنچ گئیں۔ اب صرف ایک جگہ باقی ہے جس کے لیے دہلی، ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان مقابلہ ہے۔ پنجاب کنگز نے پہلی بار 2014 کے بعد پلے آف میں جگہ بنائی ہے۔