اسرائیل نے شام میں ایک خفیہ آپریشن کے بعد ملک کے مشہور ترین جاسوس سے تعلق رکھنے والی ہزاروں اشیاء کو بازیاب کر لیا ہے۔ نیتن یاہو نے یہ اشیاء کوہن کی بیوہ نادیہ کو دکھائیں۔ یہ سامان کوہن کی گرفتاری کے بعد شامی انٹیلی جنس کے قبضے میں تھا جس میں ذاتی خطوط، جعلی شناختی دستاویزات، تصاویر اور مشنز سے متعلق ریکارڈ شامل ہے۔ ایلی کوہن کو 1965 میں دمشق میں سرِ عام پھانسی دی گئی تھی۔