سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کے وزیر وجے شاہ کی معافی مسترد کر دی جو انہوں نے آپریشن سندور کے بعد خاتون فوجی افسر کے خلاف توہین آمیز اور فرقہ وارانہ ریمارکس پر دی تھی۔ جسٹس سوریہ کانت نے کہا ’’کبھی کبھی لوگ صرف کارروائی سے بچنے کے لیے نرم زبان استعمال کرتے ہیں اور مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔‘‘ عدالت نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو ذمہ داری سے بات کرنی چاہیے۔