اسرائیل نے دو ماہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد غزہ میں ’بنیادی خوراک‘ کے داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ بھوک کا بحران فوجی کارروائی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اقوام متحدہ خوراک و ادویات کی شدید قلت پر پہلے ہی خبردار کر چکی ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان قطر میں قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔