آئی پی ایل 2025 میں آج لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایل ایس جی کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ پلے آف میں رسائی کی امید برقرار رکھنے کے لیے اسے ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ ایس آر ایچ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے اور آسٹریلوی اوپنر ٹراوس ہیڈ کی غیر موجودگی ٹیم کے لیے چیلنج ہے۔