آپریشن سندور کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں پر کولمبیا کی جانب سے اظہار افسوس پر کانگریس رہنما ششی تھرور نے مایوسی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے اور اپنے دفاع میں کارروائی کرنے والوں میں کوئی برابری نہیں۔ تھرور بھارتی وفد کے ہمراہ کولمبیا کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔