ملک بھر میں آج سے کئی اہم قواعد نافذ ہو گئے ہیں۔ نئے قوانین میں آدھار کو پین کارڈ کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے، تَتکال ٹکٹ کیلئے آدھار لازمی ہوگا، دہلی میں پرانی گاڑیوں پر ایندھن کی پابندی نافذ ہو گئی ہے۔ ٹیکس فائلنگ کی آخری تاریخ 31 جولائی سے بڑھا کر 15 ستمبر کر دی گئی۔ HDFC، SBI اور ICICI بینک نے کارڈ چارجز، ATM فیس اور ٹرانزیکشن فیس میں تبدیلیاں کر دی ہیں۔