امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل 60 دن کی غزہ جنگ بندی کے حتمی معاہدے کے لیے راضی ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر اور مصر اس معاہدے کی آخری تجویز پیش کریں گے۔ ٹرمپ نے حماس سے اپیل کی کہ معاہدہ قبول کرے ورنہ حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر رون ڈرمر واشنگٹن میں جنگ بندی اور ایران سمیت دیگر امور پر بات چیت کر رہے ہیں۔