7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں جن میں اب تک 1000 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق تازہ واقعہ میں سامر بسام الزغارنے کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آباد کار فلسطینی بستیوں پر حملے کر رہے ہیں۔ آباد کاروں کو نیم خودکار ہتھیار بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔