کواڈ نے اہم معدنیات کی مسلسل فراہمی کے لیے اہم اقدام شروع کیا

کواڈ نے اہم معدنیات کی مسلسل فراہمی کے لیے اہم اقدام شروع کیا

کواڈ گروپ نے اہم معدنیات کی مسلسل فراہمی کے لیے ’کواڈ کریٹیکل منرلز انیشی ایٹو‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی دارالحکومت میں کواڈ وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اقدام اقتصادی تحفظ اور معدنیات کی فراہمی کو چین کی ممکنہ قیمتوں میں مداخلت سے بچانے کے لیے ہے۔ اس نئے پروگرام کے تحت اہم معدنیات کی فراہمی کے راستے محفوظ اور متنوع بنائے جائیں گے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں پی ٹی آئی