ممبئی کے ایک معروف اسکول کی 40 سالہ خاتون استاد کو 16 سالہ طالب علم کے ساتھ ایک سال تک جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق استاد نے طالب علم کو اینٹی اینگزائٹی گولیاں اور شراب دیں اور اسے مختلف ہوٹلوں میں لے جا کر زیادتی کی۔ استاد کی ایک خاتون دوست بھی اس معاملے میں شامل پائی گئی جس نے لڑکے کو راضی کرنے کی کوشش کی۔