یوپی کے شاہجہان پور میں ایک شخص سے ڈیجیٹل اریسٹ کے بہانے ایک کروڑ روپے کی سائبر ٹھگی کی گئی۔ ملزمان نے خود کو ای ڈی اور سی بی آئی افسر ظاہر کر کے آن لائن جعلی عدالتیں چلائیں اور 60 سالہ شخص کو ڈرا دھمکا کر پیسے منگوائے۔ پولس نے سات افراد کو گرفتار کر کے نو بینک کھاتے فریز کر دیے ہیں۔ پولس نے عوام کو ’ڈیجیٹل اریسٹ‘ جیسے فراڈ سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔