کولکتہ کی عدالت نے بزرگ جوڑے کے قتل میں ملوث شخص کو سزائے موت سنائی

کولکتہ کی عدالت نے بزرگ جوڑے کے قتل میں ملوث شخص کو سزائے موت سنائی

کولکتہ کی سیالدہ عدالت نے 2015 میں بزرگ جوڑے کے قتل کے مجرم سنجے سین عرف بپّا کو سزائے موت سنا دی۔ 77 سالہ پران گووند داس اور ان کی بیوی رینوکا داس کی لاشیں جولائی 2015 میں چٹ پور کے فلیٹ سے ملی تھیں۔ پولس نے سنجے سین کو گرفتار کر کے سونا، نقدی اور قتل کا ہتھیار برآمد کیا تھا۔ عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مجرم کو قصوروار قرار دیا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں انڈیا ٹوڈے