اسرائیل نے کم از کم 22 فلسطینی صحافیوں کو انتظامی حراست میں رکھا

اسرائیل نے کم از کم 22 فلسطینی صحافیوں کو انتظامی حراست میں رکھا

فلسطینی قیدیوں کی تنظیم کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں کم از کم 22 فلسطینی صحافی انتظامی حراست میں رکھے گئے ہیں۔ وہ ان 55 صحافیوں میں شامل ہیں جو اس وقت اسرائیلی جیلوں میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے زیادہ تر کو 7 اکتوبر کے حملے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ قیدیوں کو تشدد، بھوک اور طبی غفلت جیسے مظالم کا سامنا ہے۔ ان صحافیوں پر کوئی مقدمہ نہیں ہے۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں الجزیرہ