بھارت اور امریکہ کے درمیان ایک عبوری تجارتی معاہدے کو اگلے 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دی جائے گی جس پر واشنگٹن میں بات چیت جاری ہے۔ امریکہ بھارت سے جینیاتی فصلوں اور ڈیری سیکٹر تک رسائی چاہتا ہے جبکہ بھارت اپنے برآمدی شعبوں جیسے جوتے، کپڑے اور لیدر پر ٹیرف میں رعایت کی کوشش کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زرعی اور ڈیری سیکٹر اس معاہدے سے باہر رکھے جائیں گے۔