دہلی ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم میں رام دیو کی پتنجلی آیوروید کو ڈابر چون پراش کو نشانہ بناتے ہوئے کسی بھی گمراہ کن اشتہارات چلانے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے یہ عبوری حکم ڈابر کی درخواست پر جاری کیا۔ ڈابر نے الزام لگایا کہ پتانجلی اپنے اشتہارات میں دعویٰ کر رہی ہے کہ صرف اس کا چون پرش اصل ہے۔ ڈابر نے دو کروڑ روپے ہرجانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اگلی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔