عوامی دباؤ کام کر گیا، دہلی حکومت نے پرانی گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا

عوامی دباؤ کام کر گیا، دہلی حکومت نے پرانی گاڑیوں پر پابندی کا فیصلہ واپس لیا

دہلی حکومت نے عوامی غصے کے بعد 15 سال پرانی پیٹرول اور 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں پر فیول کی پابندی کا حکم معطل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی وزیر منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ اس پالیسی پر عمل درآمد تکنیکی طور پر ممکن نہیں اور حکومت اب صرف خراب حالت والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ یہ فیصلہ دہلی میں بڑھتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔

اختصار:ٹیم باخبر/ دیکھیں این ڈی ٹی وی