تامل ناڈو ATS اور آندھرا پولس نے 30 سال سے مفرور دو دہشت گردوں ابو بکر صدیق اور محمد علی کو آندھرا پردیش کے ریاچوٹی شہر سے گرفتار کر لیا۔ دونوں دہشت گرد فرضی ناموں سے رہ رہے تھے۔ ان کے گھروں سے بڑی مقدار میں IEDs، دھماکہ خیز مواد، الیکٹرانک آلات، شہر کے نقشے اور مذہبی کتابیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار دہشت گرد ماضی میں چنئی، ٹرچی اور کوئمبتور بم دھماکوں میں ملوث رہے ہیں۔